0

سری لنکا میں لاک ڈاون خلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد افراد گرفتار

سری لنکا میں لاک ڈاون خلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد افراد گرفتار
کولمبو: سری لنکن پولیس کے مطابق 20 مارچ سے جاری ملک میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں 26 ہزار سے زائد افراد گرفتار کےگے ہیں.
سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکن پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روڈز پر گھومنے والے،عوامی مقامات پر شراب نوشی کرنے، سڑکوں پر گاڑیوں میں سفرکرنے،ہوٹلز کھلے رکھنے،شراب پی کر سڑکوں پر گھومنے اورلاک ڈاون کے دوران دکانےکھولنے والے 1 ہزار 600 افراد کو گرفتارکر لیا گیاہے.
20 مارچ سے اب تک 6ہزار 7 سو سے زائد گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں ، گرفتار ہونیوالے تمام افراد کو آئندہ دنوں میں مقامی عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا.
سری لنکا میں آج تک کرونا وائرس سے 218 مریض متاثر ہوے ہیں. جن میں سے 59 کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے. مزید 142 افرادکا علاج جاری ہے۔اس کے علاوہ ہزاروں افراد اپنے گھروں پر یا قرنطینہ سنٹرز پر قرنطینہ میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں