shaukat khanum 0

شوکت خانم ہسپتال کو حکومت کی طرف سےدی جانے والی کرونا کٹس پرتنقید یہ کیوں فراہم کی گئی تھی؟آخر کارحکومتی موقف بھی سامنے آ گیا

شوکت خانم ہسپتال کو حکومت کی طرف سےدی جانے والی کرونا کٹس پرتنقید یہ کیوں فراہم کی گئی تھی؟اآخر کارحکومتی کا موقف بھی سامنے آ گیا
لاہور : چین کی طرف سے ملنے والی امدان میں شامل کورونا ٹیسٹ کٹس شوکت خانم ہسپتال کو بھی دی گئی تھیں جس پر کئی حلقوں کی طرف سے تنقید ہوتی رہی اور یہ بھی کہا گیا کہ امداد میں ملنے والی کورونا ٹیسٹ کٹوں سے نقدرقم لے کر ٹیسٹ کیے جارہے مگر اصل میں یہکورونا ٹیسٹ کٹس شوکت خانم کو کیوں فراہم کی گئی تھیں، اس پر حکومت نے اپنا موقف دے دیا.
پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر اس بات وضاحت کی کہ جتنی بھی کورونا ٹیسٹ کٹس شوکت خانم کو ملیں ان پر فری ٹیسٹ کئیے گئے اور اس وقت پنجاب میں صرف 2 لیبز کے بعد ٹیسٹ کی سہولت ہونے کی وجہ سے صوبے میں استعداد کار بڑھانے کی خاطر شوکت خانم کو بھی کٹس فراہم کی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ”شوکت خانم کینسرہسپتال کے بارےیہ جھوٹا پراپیگنڈاکیا گیا ہے کہ حکومتی فری کٹس پر پیسے لے کر ٹیسٹ کئے۔شوکت خانم نے تقریبا 3500 ٹیسٹ کئیے جس میں سے 2900 سرکاری کٹس پر فری کئے۔پلس 650 ٹیسٹ جن کی لاگت 45 لاکھ اپنے بجٹ سے کئے۔حکومت نےاس وجہ سے کٹس دیں کیونکہ اس وقت پنجاب میں صرف دو لیب یہ ٹیسٹ کر سکتی تھیں”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں