imran khan 0

“وزیراعظم عمران خان نے ہم سے اجازت لینے کیلئے ہماری منتیں کیں” احسان اللہ احسان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

“وزیراعظم عمران خان نے ہم سے اجازت لینے کیلئے ہماری منتیں کیں” احسان اللہ احسان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد : تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریلیاں نکالنےکی اجازت لینےکے لیےطالبان کی منتیں کرتے رہے ۔
حراست سے فرار ہونے کے تین ماہ بعد احسان اللہ احسان نےیہ دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے2011،12 میں ٹی ٹی پی چیف حکیم اللہ محسود کو دو خطوط لکھے جس میں انہوں نے جنوبی وزیرستان میں سیاسی ریلیاں نکالنےکے لیے اجازت مانگی تھی ۔ بھارتی میڈیا نے محسود کے قریب رہنے والے احسان اللہ احسان کے حوالے سےیہ لکھا کہ ” میں اس وقت ٹی ٹی پی کا ترجمان تھا ، اس وقت یہ میری ذمہ داری تھی کہ ایسے خطوط کے جوابات لکھوں، خط عمران خان کی پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے ہم تک پہنچایا گیاجس پر عمران خان کے دستخط تھے، دونوں مواقعوں پر طالبان رہنمائوں کا موقف لینے کے بعد میں نے جوابات لکھ کرعمران خان کو بھیج دیئے گئے “۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں