imran khan corona virus test report 0

وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ آگئی ،کیا رزلٹ آیا؟بڑی خبر !

وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ آگئی ،کیا رزلٹ آیا؟بڑی خبر !
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ آگئی جس کا نتیجہ منفی آیا ہے ۔ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا یا کہ وزیراعظم کا آج کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا تھا اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ ئی ہے ،عمران خان صاحب کو کورونا وائرس نہیں ہے ۔

چند روزپہلے وزیراعظم عمران خان نے عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی سےملاقات کی تھی جس کے ایک روز بعد وہ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے ۔اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ جس وقت میں نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اس وقت کورونا وائرس کی علامات نہیں تھیں ،وزیراعظم سے ملاقات کے ایک دن بعد کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں ،فیصل ایدھی کو کورنا وائرس ہونے کے بعد وزیراعظم کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں