0

پاکستان کے سابق کرکٹر ظفر سرفرازکورونا وائرس سے انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد دنیا فانی سے کوچ کر گئے

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کےترجمان مطابق سابق کرکٹر ظفر سرفراز کو 6 روز قبل کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری تھا۔

تفیلات کے مطابق 50 سالہ سابق کرکٹرظفر سرفراز کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور پھر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، 3 روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد بھی ظفر سرفراز کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ اس جہاں فانی سے چل بسے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں