پنجاب کی 4 جیلوں کے 88قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گیی 0

پنجاب کی 4 جیلوں کے 88قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گیی

صوبہ پنجاب: پنجاب کی 4 جیلوں کے 88قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گیی

ایک رپورٹک کے مطابق لاہور کیمپ جیل میں59، سیالکوٹ 14،گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

کیمپ جیل حکام کا کہنا ہے کہ  مجموعی طور پر 527 قیدیوں کےکورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جس میں سے  438 قیدیوں کی رپورٹ موصول ہوئیں ان میں سے 59 قیدیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے جب کہ  379 قیدیوں کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

جیل حکام نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر 1500 قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے جس میں سے 800 قیدی حافظ آباد جیل جب کہ 700 قیدی لودھراں جیل بھیج دیے گئے ہیں۔

خیال رہےکہ کیمپ جیل میں 24 مارچ کو پہلے قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو کورونا وائرس میں مبتلا اٹلی سے لاہور آیا اور منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا۔

ادھر سیالکوٹ جیل حکام نے بتایا کہ 36 قیدیوں، 19 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 14 قیدیوں کے نتائج مثبت آئے ہیں جب کہ گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان جیل سے 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں