aleem khan 0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان دوبارہ کابینہ کا حصہ بن گئے

لاہور:پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو محکمہ خوراک کاقلمدان دیدیا گیا

گورنر پنجاب چودھری سرور نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔انہیں وزارت خوارک کا قلمدان سونپا گیا اور موجودہ حالات میں یہ وزارت انتہائی اہمیت اختیار کرچکی ہے .پنجاب حکومت نے علیم خان کو محکمہ خوراک کا قلمدان دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، وہ صوبے میں سینئر وزیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آٹا بحران کی انکوائری رپورٹ کے بعد پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد یہ قلمدان خالی تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے عثمان بزدار کے تحفظات کو دور کیا تھا۔

سینئر وزیر علیم خان پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد کابینہ میں سینیئر وزیر کی حیثیت سے شامل تھے تاہم 6 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثے اور دیگر کیسز میں انہیں گرفتار کیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں