0

چیف جسٹس گلزار احمدکا نائب قاصد بھی کورونا کا شکار

چیف جسٹس گلزار احمدکا نائب قاصد بھی کورونا کا شکار

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نائب قاصد کو بھی کورونا ہوگیا، خود چیف جسٹس گلزار احمد بھی عدالت نہیں آئے جس کی وجہ سے بینچ ٹوٹ گیااور ان کے ٹیسٹ کی ابھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی

ڈاکٹروں کی ٹیم نے تمام عدالت عظمیٰ کے جج صاحبان اور ان کے عملے کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔

اسد علی طور نے بتایا کہ ’’چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کے سیکریٹری مسعود الحسن کا بھی گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کیاگیا اور اس کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے ، چیف جسٹس رپورٹ آنے کے انتظار میں گھر  میں ہی ازخود  قرنطینہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں